لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے تین ملزمان کی اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے بری کرنےکا حکم دے دیا۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیلوں پر سماعت کی، ملزمان پر شہری اظہر رشید کو قتل کرنے کا الزام تھا ۔ سیشن جج اوکاڑہ نے 2021 میں ملزمان کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔ اوکاڑہ پولیس نے دو ہزار چودہ میں ڈکیتی مزاحت کا مقدمہ درج کیا تھا۔
ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد شناخت پریڈ قانون کے منافی کروائی گئی ۔ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا ٹھیک سےجائزہ نہیں لیا۔
عدالت اپیلوں کو منظور کرے اور ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے ۔ پراسکیوٹر نے اپیلوں کی مخالفت کی اور اپیلوں کو مسترد کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے تینوں ملزمان کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔