روس کے دارالحکومت ماسکو میں موجود شام کے سفارت خانے پر شامی اپوزیشن کا پرچم لہرا دیا گیا۔
شام میں باغیوں نے دارالحکومت دمشق پر بغیر کسی مزاحمت کے قبضہ کر لیا ہے اور صدر بشار الاسد کو 13 سالہ خانہ جنگی کے اختتام پر روس فرار ہونا پڑا۔
شام میں ہونے والی بڑی سیاسی پیش رفت کے بعد ماسکو میں شام کے سفارت خانے پر شامی اپوزیشن کا جھنڈا لہرا رہا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ماسکو میں شامی سفارت خانے نے اپوزیشن کا تین ستاروں والا پرچم بلند کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ معزول شامی صدر اور ان کی فیملی ماسکو پہنچ چکے ہیں اور روسی حکام نے بشار الاسد اور ان کے خاندان کے ماسکو پہنچنے کی تصدیق بھی کردی تھی۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ بشار الاسد اور ان کے خاندان کو سیاسی پناہ دی ہے اور وہ نجی جیٹ میں ماسکو پہچنے۔