پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے حکومت پاکستان کے موقف سے آگاہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق شائقین کرکٹ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل شیڈول کا بے صبری سے انتظار ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گیند آئی سی سی کے کورٹ میں پہنچا دی۔ پی سی بی نےحکومت پاکستان کے موقف سے بھی آگاہ کردیا۔
چیئرمین پی سی بی نے گزشتہ روزوزیراعظم سےبھی بات چیت کی تھی، چیمپئنزٹرافی کے انعقاد اور قابل قبول فارمولے پر وزیراعظم نے مکمل حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے پر مشاورت جاری ہے، آئی سی سی چیمینزٹرافی کا اب تک فیصلہ نہیں ہوسکا، آئی سی سی چیمپئز ٹرافی کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کرے گی۔ آئی سی سی کو پاکستان اوربھارت کے مشترکہ فیصلے کا انتظار ہے۔
دوسری جانب آئی سی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ چیمپئنزٹرافی کے شیڈول پربات چیت جاری ہے، تصدیق ہوجائے گی تو فائنل شیڈول کا اعلان کریں گے۔