وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پہلے بھی بانی پی ٹی آئی کی طرف سے سول نافرمانی کی تحریک ناکام ہوئی اوراب بھی یہ بری طرح ناکام ہوں گے۔
لاہور میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام کوکوئی خطرہ نہیں نظام چل رہاہے، کسی قسم کی کوئی بے یقینی یا بحران نہیں ہے، پہلے بھی پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی تحریک ناکام ہوئی،اب بھی ہوگی۔
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاسی قیاس آرائی سے گریزکرناچاہئےجس سےملک میں بے یقینی پیدا ہو ،ریاست کےتمام ستون سب اس وقت ملک میں امن واستحکام دیکھناچاہتےہیں۔