اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں بیرسٹرگوہر اور سلمان اکرم راجہ کی علیمہ خان سے تکرار ہوگئی۔
کمرہ عدالت میں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر اور علیمہ خان کے درمیان تکرار ڈی چوک احتجاج میں اموات کی تعداد کے معاملے پرہوئی۔
علیمہ خان نے بیرسٹر گوہرسے سوال کیا کہ آپ نے 12 شہادتیں ہی کیوں بتائیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہمارے پاس 12 کی تفصیلات ہیں، بغیر تصدیق کیسے اضافہ کردیں۔
علیمہ خان نے دوبارہ سوال کیا کہ آپ کو معلوم ہے ہمارے کتنے لوگ لاپتہ ہیں؟ جس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے ٹیمیں تشکیل دی ہوئی ہیں جو اس پر کام کررہی ہیں۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پارٹی تمام تر تفصیلات اکٹھی کرنے میں لگی ہے۔ یقین کریں اس معاملے کو پارٹی ایسے ہی نہیں جانے دے گی۔ سلمان اکرم راجا نے علیمہ خان سے کہا کہ جو کارکنان عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں، خدا کے لیے انہیں لاپتا نہ کہیں۔






















