24 تا 26 نومبر تک پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہروں کے دوران جہاں دیگر سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوئے انہیں میں سب انسپکٹر ڈی پی او سکواڈ محمد ارشاد صدیقی بھی شامل ہیں۔
شرپسندوں کی جانب سےسب انسپکٹرمحمد ارشاد سر پر پتھر لگنے سےزخمی ہوگئے تھے،سب انسپکٹر محمد ارشاد صدیقی کا کہنا تھا کہ24 نومبرکو ٹاور ہل پوائنٹ موٹروے پرمیں ڈیوٹی پر تعینات تھا۔
سب انسپکٹر نےکہاشرپسندمظاہرین نےرکاوٹیں عبورکرنے کے لیےفساد برپا کیا،ہم نے مشتعل افراد کو 25 نومبر تک پرامن طور پر روکنےکی کوشش کی،25 نومبر کو اسلحے سےلیس افراد نےہم پرحملہ کردیا،حملہ کرنےوالے عسکری ونگ نے ہم پر شدید فائرنگ کی اور ارد گرد درختوں کو آگ لگا دی۔
حملے کےدوران شرپسندوں نے ایس ایچ اوطاہراقبال کو یرغمال بنا لیا،شرپسندوں نےایس ایچ او کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گہری کھائی میں پھینک دیا،ایس ایچ او کو ریسکیو کرنےپرشرپسندوں نے ہم پر دوبارہ حملہ کیا،حملے کےدوران میرے سر پر پتھر لگا جس کے بعد میں بے ہوش ہو گیا۔
مجھےسر پر گہری چوٹ آئی لیکن اب میں ٹھیک ہوں اور ایک نئے عزم کے ساتھ ڈیوٹی انجام دینے کو تیار ہوں۔