محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر میں ملک میں وقفے وقفے سے بارشوں کے 3 اسپیل متوقع ہے۔
نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں جو ڈپٹی ڈائریکٹر ویدر فورکاسٹنگ ڈاکٹر عرفان ورک نے کہا کہ ماہ دسمبر میں ملک میں وقفے وقفے سے بارشوں کے 3 اسپیل متوقع ہے، اگلے3سے 4روز بعد بارشوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہوگی، شمال مشرقی پنجاب اور جنوبی پنجاب کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔
اسلام اباد اور راولپنڈی میں بھی بادل برسیں گے، بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ بھی ہوگا۔
ڈاکٹر عرفان ورک نے کہا کہ رواں مہینے کے وسط سے بارشوں کا ایک اور سلسلہ شروع ہوگا، دسمبر کے آخر میں کتنی شدت کی بارشیں ہوں گی ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔
دوسری جانب اسلام آباد اور گردونواح میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، لاہور، شیخوپورہ، قصور،حافظ آباد،نارووال میں دھند چھائی رہے گی۔ گوجرانوالا، گجرات،جہلم، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد میں بھی دھند چھانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات اوکاڑہ، جھنگ، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان بھی شامل ہے۔ خیبرپختونخوا میں موسم خشک اور سرد، شمالی اضلاع میں شدید سردی کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، سکھر،کشمور، جیکب آباد میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔