پاکستان فٹبال فیڈریشن ( پی ایف ایف ) نارملائزیشن کی نااہلی کے باعث پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم گزشتہ 17 ماہ سے واجبات سے محروم ہونے کے باجود سعودیہ عرب کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلنے کے لئے دوحہ پہنچ گئی۔
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم سعودی عرب کے ساتھ انٹرنیشنل فرینڈلی میچ کھیلے گی تاہم، حیرت انگیز طور پر دورے سے قبل پاکستان ٹیم کا کیمپ بھی نہیں لگا۔
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں کو دورہ سنگاپور، 6 نیشن کپ، سعودی عرب اور نیپال میں ہونے والی سیف ویمنز چیمپین شپ کے واجبات بھی ابھی تک نہیں ملے لیکن آفیشلز کو لاکھوں روپے کے معاوضے مل رہے ہیں۔
دوسری جانب پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کی نا اہلی کے باعث پاکستان یوتھ ٹیم پچھلے آٹھ ماہ میں پانچ انٹرنیشنل ایونٹ مس ہو چکے ہیں۔
فیفا نے الیکشن کے انعقاد تک پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی فنڈنگ روکی ہوئی ہے اور الیکشن کروانے کے لئے 15 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی ہوئی ہے۔