الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں کے ٹربیونل تبدیلی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
الیکشن کمیشن نے اسلام اباد کے ٹریبیونل کی تبدیلی کی ن لیگ کی درخواستیں منظور کرلیں، الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے حلقوں کے کیسز دوسرے ٹریبیونل کو منتقل کر دیے۔
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں کے کیسز جسٹس (ر) عبدالشکور پراچہ کے ٹریبیونل کو منتقل کر دیے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے جیتنے والے مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار نے ٹریبونل کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔جبکہ تحریک انصاف نے ٹریبونل کی تبدیلی کی مخالفت کی۔