اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔جہاں دن کے آغاز پر 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کےدوسرے روز اسٹاک مارکیٹ پہلی بار 104000 پوائنٹس کی حد عبور کرگئی،جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 893 پوائنٹس بڑھ کر 104168 پوائنٹس پر جا پہنچا
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ تین ہزار 274 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔