پنجاب میں مہنگائی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے پہلی باقاعدہ اتھارٹی قائم کردی گئی۔
لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ نے پیرا کو تین ماہ میں فنکشنل کرنے کا ٹارگٹ دے دیا اتھارٹی کے قیام، تعیناتی، قواعد وضوابط اور دیگر امور کی منظوری دی گئی۔
وزیراعلی نے پیرا میں تعیناتیوں کے لیے شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے، مانیٹرنگ کاموثر نظام وضع کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پیرا سے متعلق کمیٹیوں کے قیام، ہیڈکوارٹر، اتھارٹی کیلئے گاڑیوں، یونیفارم، کیپ اور برانڈنگ کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی کمیٹی کا جائزہ لیاگیا۔