اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے احتجاج پر درج مقدمات میں تھانہ کوہسار کی ایف آئی آر بھی سامنے آگئی، انسداد دہشت گردی ،اقدام قتل ، ڈکیتی اور اغوا سمیت 25 دفعات شامل ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ ایس ایچ او تھانہ کورال کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب نامزد ہیں جبکہ عامر مغل ، شیر افضل مروت ، خالد خورشید ، ایم این اے عبدالطیف ، فاتح الملک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ایم پی اے علی ناصر، صوبائی وزیر ریاض خان، سینیٹر فیصل جاوید ، علی زمان بونیر،ایم پی اے پیر مصور،خلیق الرحمان ، اسد قیصر ، سہیل آفریدی ، شہرام ترکئی ،مشتاق اللہ ، راشد ٹیپو،زلفی بخاری،سلمان اکرم راجہ ،مراد سعید اور رؤف حسن بھی نامزد ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے سرکاری و نیم سرکاری افسران کو مذموم مقاصد کے لئے استعمال کیا۔
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کی روشنی میں تمام لوگ ریڈ زون تک پہنچے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے زور دیتے رہے۔
ملزمان نے گھنائونی سازش کے تحت پولیس ملازموں پر حملہ کیا۔