ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کی رجسٹریشن کیلئے دی گئی مہلت کا آج آخری ختم ہونے میں کچھ ہی دیر باقی ہے اب تک چھبیس ہزار وی پی این رجسٹر ہوچکے ، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ڈیڈلائن میں توسیع کرے گی یا نہیں؟ تاحال فیصلہ نہ ہوسکا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی اے کووی پی این کی رجسٹریشن کیلئے تیس نومبر کی تاریخ دی گئی ہے ۔ اس کے بعد غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو بلاک کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا، وزارت داخلہ اور پی ٹی اے کے مطابق وی پی کا استعمال سکیورٹی رسک اور حساس معلومات کی لیکیج کا بڑا ذریعہ ہوسکتاہے ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے وزارت داخلہ سے وی پی این کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی ۔ جس کے بعد وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے پی ٹی اے کی وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔
اسٹیک ہولڈرز نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع اور طریقہ کار آسان بنانے کی درخواست کی ہے۔ چیئرمین وائرلیس اینڈ انٹرنیٹ سروس پروائیڈرز ایسوسی ایشن کا سیکرٹری داخلہ کو خط بھی لکھاگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ بڑھانے کا اختیار وزارت داخلہ کا ہے