این اے 262 کوئٹہ کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 262 کوئٹہ کی نشست پر پولنگ 16 جنوری 2025ء کو ہوگی۔ نشست مسلم لیگ ن کے منحرف رکن عادل بازئی کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔
شیڈول کے مطابق 2 دسمبر کو ریٹرنگ افسر پبلک نوٹس جاری کریں گے، 4 دسمبر سے 6 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاسکیں گے۔ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 7 دسمبر،جانچ پڑتال 12 دسمبر کو ہوگی۔
امیدواروں کی حتمی فہرست 22 دسمبر کو جاری ہوگی، امیدوارو کو انتخابی نشانات 24 دسمبر کو الاٹ کئے جائیں گے، حلقے میں ووٹنگ 16 جنوری جمعرات کو ہوگی۔