پنڈی بھٹیاں میں شوہر سے علیحدگی پر سنگدل ماں نے دوسالہ بچی کو ٹوکا مشین سے کاٹ کر قتل کر دیا
افسوس ناک واقعہ تھانہ سکھیکی کے نواحی گاوں کانواں والی میں پیش آیا جہاں میاں بیوی کا جھگڑا دوسالہ مسکان فاطمہ کی جان لے گیا۔
خاوند کےطلاق دینے پر بیوی نے غصے میں آکر اپنی دو سالہ بچی کا جانوروں کا چارہ کاٹنے والی ٹوکہ مشین میں دیکرقتل کردیا،تھانہ سکھیکی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے لیا اور ملزمہ کو بھی گرفتارکر لیا۔