ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) کی صحافی مطیع اللہ جان کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مطیع اللہ پر گاڑی کی ٹکر سے کانسٹیبل کو زخمی کرنے جیسے بھونڈے الزامات عائد کئے گئے، مطیع اللہ پر لگائے گئے الزامات مضحکہ خیز اور صحافیوں کیخلاف نیا طریقہ واردات ہیں۔
ایمنڈ مطیع اللہ کے علاوہ بھی متعدد صحافیوں کو غیر قانونی حراست میں لینے کے واقعات ریکارڈ پر ہیں، یہ تمام واقعات پاکستان میں آزادی اظہارِ رائے کی خراب صورتحال کو ظاہر کرتے ہیں۔ حکومت ایسے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کرے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ قانون کا احترام سب پر لازم ہے کوئی اس سے بالا نہیں، قانون کی آڑ میں غیر قانونی اقدامات کا مقصد اظہار رائے پر قدغن لگانا ہے، صحافیوں کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر اور غیر قانونی حراست کا سلسلہ بند ہونا چاہیے