چین میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پرنگران وزیراعظم نے سائیڈ لائن ملاقاتیں کیں۔
نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات میں پاک روس تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس دوران دونوں رہنماؤں کا علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے خطے میں روابط مضبوط بنانے پر زور دیا۔
Meeting with Russian President @KremlinRussia_E https://t.co/1IPCAg2iCA
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) October 17, 2023
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑسے چین کے معروف تھنک ٹینک’’گرینڈ ویوانسٹی ٹیوشن‘‘کے صدررینلیبو نے ملاقات کی۔
سماجی رابطو ں کی ویب سائٹ ایکس ( ٹویٹر) پر انوارالحق کاکڑ نے بتایا کہ ملاقات میں مشترکہ مقاصد اورمستقبل کے وژن کے بارےمیں تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے پاکستان اورچین کے مابین تعلقات کومزید مستحکم بنانے کےلئے چینی تھنک ٹینک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔
سائیڈ لائن ملاقاتوں میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کی بھی ملاقات ہوئی۔
Met with President @RW_UNP of Sri Lanka today. We agreed to further strengthen bilateral ties with focus economic collaboration, and address shared challenges. Like Pakistan, Sri Lanka is also deeply concerned for Gaza's humanitarian situation, calling for an immediate ceasefire… pic.twitter.com/SS0mqQbH8h
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) October 17, 2023
ملاقات میں انوار الحق کاکڑ نے سری لنکا کے ساتھ خطے کے وسیع تر مفاد میں غربت کے خاتمے اور معاشی ترقی و خوشحالی کیلئے تعاون جاری رکھنے ، امن و استحکام اور روابط کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر زور دیا جبکہ پاکستان اور سری لنکا نے غزہ میں فلسطینیوں کو اسرائیلی حملوں کی وجہ سے درپیش مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انوار الحق کاکڑ کی کینیا کے صدرولیمز روتو کے ساتھ تعمیری ملاقات ہوئی ، اس کے دوران انوار الحق کاکڑ نے اقتصادی تعاون کو مزید گہرا بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پاکستان اور کینیا کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر نتیجہ خیز بات چیت کی۔
قبل ازیں بیجنگ میں چین کے تھنک ٹینک اور اسکالرز سے گفتگو میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاک چین لازوال دوستی ہرموقع پرثابت قدم رہی، سی پیک کی بدولت گزشتہ10سال میں پاکستان کامنظرنامہ تبدیل ہوا۔
نوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کےلیے چین سے تعلقات سے زیادہ کوئی رشتہ اہم نہیں، پاکستان کسی کو بھی چین سے گہرے تعلقات متاثرنہیں کرنے دے گا۔