انڈر 19 ایشیا کپ کیلئے قومی سکواڈ میں تبدیلی کر دی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق انجرڈ محمد حسن خان کی جگہ احمد حسین کو انڈر 19 ایشیا کپ کیلئے سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، محمد حسن خان ٹخنے کی انجری کے باعث ٹرائی سیریز فائنل اور ایشیا کپ سے باہر ہوئے تھے۔
پی سی بی کے مطابق احمد حسین آج دبئی میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے اور پاکستان انڈر 19 ٹیم کل آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ کرے گی، پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ اسکواڈ کی قیادت سعد بیگ کریں گے۔
محمد حذیفہ کو ایشین کرکٹ کونسل کے قوانین کے تحت اسکواڈ کے 15 ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
ایونٹ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کا پہلا میچ 30 نومبر کو روائتی حریف بھارت کے خلاف ہوگا جبکہ 2 دسمبر کو پاکستان کا مقابلہ یو اے ای سے ہوگا اور 4 دسمبر کو قومی ٹیم جاپان کے خلاف میچ کھیلے گی۔
انڈر 19 ایشیا کپ سیمی فائنلز 6 دسمبر کو جبکہ فائنل 8 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
ایشیا کپ میں پاکستان انڈر 19 گروپ اے میں بھارت، یو اے ای اور جاپان کے ساتھ شامل ہے۔