سپن مسجد وانا کی تعمیر جولائی 2021 میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کےتعاون سے کی گئی،جو کہ جنوبی وزیرستان کے عوام کے لیے ایک ہدیہ ہے
مسجد کا صحن نہایت کشادہ اور ہال انتہائی دلفریب ہے،جس میں بیک وقت پانچ ہزار سے زائد نمازی نماز ادا کر سکتے ہیں،مسجد کا گنبد خطاتی اور نقش نگاری کا شاہکار ہے۔
مسجد کی خوبصورتی اورجدید طرزِ تعمیر کو دیکھنے کے لیے لوگ دور دراز کے علاقوں سے آتے ہیں،مسجد میں پانچ وقت نماز باجماعت کے علاوہ اہل علاقہ کو قران کی تعلیم دی جاتی ہے