انڈونیشیا کا خراب اےٹی آرطیارہ چھبیس جولائی سےکراچی میں مرمت کامنتظرہے ۔ طیارے کی بحالی کیلئے انڈونیشیا کی تین رکنی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے ۔
رپورٹس کے مطابق انڈونیشیاکاخراب اےٹی آرطیارہ26جولائی سےکراچی میں مرمت کامنتظرکھڑےطیارے کی بحالی کیلئےانڈونیشیاکی3رکنی ٹیم کراچی پہنچ گئی انڈونیشین ماہرطیارے کی مرمت کرنیوالی پی آئی اے ٹیم کی رہنمائی کریں گے۔
انجینئرنگ کوہینگرمیں موجودطیارے کی بحالی کیلئےبیرون ملک سےانجن کاانتظار تھاطیارےکالیفٹ انجن ناقابل مرمت ہےنیاانجن منگوانےکیلئےکمیٹی نےرابطے شروع کردیئے ہیں۔
پاکستان ایئر لائنز اتھارٹی ذرائع کے مطابق طیارےکی پارکنگ کایومیہ کرایہ500ڈالروصول کیاجارہاہےرجسٹریشن نمبرپی کےجی اے ڈی کاحامل طیارہ ری فیولنگ کیلئےکراچی اتراتھایواےای جانےکیلئےٹیک آف سےقبل انجن میں فنی خرابی پیداہوگئی تھی ۔
طیارے نے19اگست کوصبح10بجکر25منٹ پرکراچی ائرپورٹ سےٹیسٹ فلائٹ کی تھی 21منٹ کی ٹیسٹ پروازکےبعدانجن میں خرابی کےباعث طیارہ واپس کراچی اترگیاتھا9سال پرانےطیارے کوکراچی چھوڑکرعملےکےارکان انڈونیشیا روانہ ہوگئےتھے
کراچی ائرپورٹ رن وے پرموجود طیارے کوائرلائن کی درخواست پرپی آئی اے ہینگرمنتقل کیاگیا۔