چالیس دن بعد کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قدر گرنے کا سلسلہ رک گیا۔اورانٹربینک میں ڈالربیس پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرپچاس پیسےمہنگا ہوا۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 20پیسے مہنگا ہوکر دوسوچہتر روپےتیراسی پیسے پر بند ہوا،جبکہ اوپن مارکیٹ میں آج ڈالرپچاس پیسےمہنگا ہوکردوسوستترروپے پچاس پیسے کاہوگیا۔
خیال رہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرچالیس دن میں تریپن اورانٹر بینک میں پانچ ہفتوں کے دوران تیس روپے تیس پیسے سستا ہو چکا ہے ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/Xmpc8bGt0G#SBPExchangeRate pic.twitter.com/sdhbPZmUOK
— SBP (@StateBank_Pak) October 17, 2023
کرنسی ڈیلرز نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر آج دوسوبہتر روپے پر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر پانچ ہفتے میں ترپن روپے نیچے آیا۔
چیئرمین فاریکس ڈیلرزایسوسی ایشن ملک بوستان کاکہنا ہے کہ نگراں حکومت نگرانی کررہی ہے،ڈالرکویوٹرن نہیں لینےدینگے،ایل کیلئےڈالرمیچورکرانے سے آج انٹربینک میں تھوڑی ڈیمانڈبڑھی۔
انہوں نے کہا کہ ڈالرکو250روپےپرآناہی ہے،اصل ویلیویہی بنتی ہے،ایکسچینج کمپنیز نےاکتوبرکے17دنوں میں22کروڑڈالرانٹربینک میں فروخت کئے۔
ملک بوستان نے بتایا کہ ستمبرکے17دنوں میں12کروڑ 60 لاکھ ڈالرانٹربینک میں فروخت کئےکریک ڈاؤن سےڈالراصل ویلیوپرآرہاہے،آج بھی اوپن مارکیٹ میں ڈیمانڈنہیں تھی۔
واضح رہے کہ نگران حکومت کی جانب سے کرنسی کے غیر قانونی کاروبار اور اسمگلنگ کے کیخلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں،اوراس کے امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔