وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہاصبر کا امتحان نہ لیں،آخری حد تک جانے پر مجبور نہ کیا جائے،ریاستوں کے صبر کا پیمانہ جب لبریز ہوتا ہے تو نتائج بڑے بھیانک ہوتے ہیں ۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے احتجاج کرنے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ان کا لاشیں گرانے کا مقصد پورا نہیں ہونے دیں گے،بشریٰ بی بی خود چھپی ہوئی ہیں ۔وہ دوسروں کو ڈھال بنانے کے بجائے سامنے آئیں ۔ افغان شہریوں کو پیسے دے کر احتجاج میں شامل کیا گیا ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی چوک کا دورہ کیا،انہوں نے جوانمردی سے شرپسندوں کا مقابلہ کرنے کی تلقین کی،رینجرز ، ایف سی ، اسلام آباد اور سندھ پولیس کے جوانوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آپ سب پاکستان کے سپاہی ہیں،شرپسندوں سے قانون کےمطابق نمٹنا ہے،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی ہمراہ تھے۔