ملتان میپکو کا جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن 98 افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئےمختلف پولیس اسٹیشنوں میں 43 نئے مقدمات کا اندراج کیا گیا۔
میپکو کا جنوبی پنجاب میں آپریشن جاری ہے ایک روز میں 98 بجلی چور پکڑے گئے ہیں 43 نئے مقدمات درج ہوئے جبکہ 78 لاکھ روپے جرمانہ عائد، اور 23 لاکھ روپے وصول کئیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔ آئیسکو کی بجلی چوروں کےخلاف کارروائیاں ، 307 لوگ گرفتار
میپکو ترجمان کے مطابق نادہندگان سےبقایاجات کی مد میں ایک روز میں 6 کروڑ 11 لاکھ 80 ہزار روپے وصول ہوئے ہیں مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں سابق ناظم سردار مجاہد خان کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر منقطع کر دی انکے ذمہ 4 لاکھ 31 ہزار روپے کے واجبات تھے گھر پر نصب دیگر کنکشن منقطع کر کے میٹرز اور ایک ٹی لائن بھی اتار لی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:۔ بجلی چوری روکنے میں ناکامی پر سی ای او پیسکو فارغ
خیال رہے کہ حکومت کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے مثبت نتائج آنے لگے ہیںپاور ڈویژن کے مطابق بجلی بلوں کی وصولیوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے جبکہ بجلی چوری میں نمایاں کمی ہوگئی ہے، اعلامیے کے مطابق ستمبر میں وصولیوں کی شرح بڑھ کر 87 فیصد کے قریب پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:۔بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں تیز،کروڑوں روپے کے جرمانے عائد
ترجمان کے مطابق ستمبر2022 میں وصولیوں کی شرح 82.43 فیصد تھی جو ستمبر 2023میں وصولیوں کی شرح بڑھ کر 86.99 فیصد ہوگئی، اگست میں وصولیوں کی شرح 85.49 فیصد،جولائی میں89.87 فیصد رہی ہے۔
پاور ڈویژن حکام کے مطابق بجلی چوروں کیخلاف ملک بھر میں جاری کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 26ارب کی وصولیاں کی گئی ہیں