ہکلہ انٹرچینج کے قریب پولیس کانسٹیبل کی شہادت اور تین اہلکاروں کے زخمی ہونے کا مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں درج کرلیا گیا،بانی پی ٹی آئی، عمر امین گنڈا پور،سالارکاکڑ اورشاہد خٹک کو نامزد کیا گیا ہے،مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت چودہ دیگر دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔
مقدمے کےمتن کےمطابق ملزمان نےپولیس افسران اور اہلکاروں پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا،ملزمان نےدفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کی۔بانی پی ٹی آئی اور قیادت کی مجرمانہ سازش کے تحت پولیس پر حملہ ہوا۔
ملزمان نےکانسٹیبل مبشر حسن کو زخمی کیا،اغواء کرکے لے گئے اوربعد میں ہکلہ پل کے نیچےپھینک کر فرار ہو گئے،حملے میں کانسٹیبل عدنان،ریئس اور نعیم بھی زخمی ہوئے۔حملہ آور ملزمان ٹیئر گیس گن، ربڑ بلٹس گنز اور اسلحہ سے مسلح تھے۔