وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بیلاروس سے معاہدوں کو فوری عملی جامہ پہنائیں گے اور دوطرفہ تعاون آگے بڑھائیں گے۔
اسلام آباد میں صدر بیلاروس لوکاشینکو سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ سال مفاہمتی یادداشتوں کوعملی جامہ پہنائیں گے، آئی ٹی،زراعت سمیت دیگرشعبوں میں سرمایہ کاری کےمواقع موجودہیں۔ مستقبل کےلائحہ عمل کیلئےدونوں ممالک سنجیدگی سےمل بیٹھیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ صدربیلاروس لوکاشینکو مدبراوربصیرت افروز رہنماہیں، صدر لوکاشینکو اور وفدکےساتھ بہت اہم معاملات پرتبادلہ خیال ہوا، صدر لوکاشینکو کیلئے پاکستان ان کادوسرا گھر ہے۔ صدر لوکاشینکوکی آمدپاکستان اورعوام کیلئےسنگ میل ثابت ہوگی۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ خطے میں امن اوراستحکام کیلئے مسئلہ کشمیرکاحل ضروری ہے، مقبوضہ کشمیرکےعوام75سال سےحق خودارادیت کی جنگ لڑرہےہیں، غزہ میں فوری،غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اس موقع پر صدربیلاروس کا کہنا تھا کہ پاکستان نےماضی میں سیلاب سمیت دیگرمشکلات کا سامناکیا، پاکستان ٹیکنالوجی کے شعبے میں چھوٹے ممالک سے بھی تعاون کرے، ہم جدیدٹیکنالوجی کے میدان میں ایک دوسرے کیلئے مددگارثابت ہوں گے۔
الیگزینڈرلوکاشینکو نے کہا کہ زراعت،دفاعی پیداوارکےشعبوں میں تعاون بڑھانا ہوگا، موجودہ دورکے مطابق جدیدمنصوبوں پرعمل پیراہوناہوگا، معاہدوں،مفاہمتی یادداشتوں پرعملدرآمدمیں تیزی سے پیشرفت کرنی ہے، مذاکرات میں شہبازشریف کی مثبت سوچ کامعترف ہوں۔