حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 28 نومبر تک توسیع کر دی۔
حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ میں جمعرات 28 نومبر تک توسیع کر دی ۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
دفعہ 144 میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر لاہور میں میٹرو بس سروس کو بھی محدود کر دیا گیا ہے جبکہ راستوں کی بندش کے باعث بس اڈے چوتھے روز بھی بند ہیں۔