وزیراعظم شہبازشریف نے پی ٹی آئی احتجاجی مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکار کی شہادت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ 9مئی کوملک گیرفسادات برپاکرنےوالےایک مرتبہ پھرسےپرتشددکاروائیاں کررہےہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی کانسٹیبل مبشر شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کیا اور بلندی درجات کی دعا کی ۔ شہبازشریف نے واقعےمیں ملوث افرادکی نشاندہی کر کے قرار واقعی سزا دینے اور زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ پرامن احتجاج کےنام پرپولیس اہلکاروں پرحملہ قابل مذمت ہے، پولیس اہلکارامن و امان کےقیام کیلئےڈیوٹی پرمامورہیں، 9مئی کوملک گیرفسادات برپا کرنے والے ایک مرتبہ پھر سے پر تشدد کاروائیاں کر رہے ہیں، شرپسندوں نے شہید کانسٹیبل مبشر کے بچوں کی دنیا اجاڑ دی، جب جب ملک ترقی کرتاہے،شرپسند عناصر جلاؤ گھیراؤ شروع کر دیتے ہیں، پوری قوم کانسٹیبل مبشر شہید کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، کانسٹیبل مبشر ملکی ترقی کے دشمن گروہ کےہاتھوں شہیدہوئے۔