تحریک انصاف کے احتجاج کی کال نے وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو سخت مشکل میں ڈال دیا ہے۔
اسلام آباد کے داخلےکی تمام مرکزی شاہراہوں کےعلاوہ ملحقہ سروس روڈز بھی بند ہیں جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد سے اسلام آباد ایکسپریس وے بند کی گئی ہے جہاں سے صرف ایک گاڑی گزرنے کا راستہ چھوڑا گیا ہے۔ کھنہ پُل ، سوہان ، آئی جے پی روڈ ، نائنتھ ایونیو سے بھی اسلام آباد میں داخلہ بند ہے ۔
26نمبر چونگی پر بڑی تعداد میں کنٹینرز لگا کر سرینگر ہائی وے بند کی گئی ہے سڑکوں کی بندش کے باعث شہریوں کو آمدو رفت میں سخت مشکلات کا سامنا ہےموٹر سائیکل سوار فٹ پاتھوں پر بائیک چڑھا کر راستے ڈھونڈنے پر مجبور ہیں گاڑیوں والے سڑکوں پر رانگ سائیڈ ڈرائیو کرکے منزل تک پہنچنے کیلئےکوشاں ہیں۔
میٹروبس سروس بھی تین روز سے معطل ہےراستوں کی بندش کے باعث اشیائے خورونوش خصوصاً سبزیوں پھلوں کی بھی قلت کا سامنا ہےمنافع خور مافیا سرگرم ہو گیا ہےشہریوں سے مانی قیمتیں وصول کیے جانے کی شکایات ہیں۔