پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی ۔
سماء نیوز سے خصوصی گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسد قیصر اسلام آباد میں موجود ہی نہیں ہیں ۔ تاہم کچھ دیر قبل ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان رابطہ ہواہے جس دوران ڈی چوک کی بجائے متبادل جگہ دینے کی پیشکش کی گئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین کو پشاور موڑ یا کسی اور بیرونی مقام کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومتی پیشکش کے مطابق مظاہرین کو اسی مقام پر محدود رہنے کی ضمانت دینا ہوگی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومتی حکام کا پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے کئی بار رابطہ ہوا ہے۔