انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے 15 ویں میچ میں نیدر لینڈرز نے جنوبی افریقہ کو ہراکراپ سیٹ کردیا۔
نیدرلینڈز نے43اوورمیں8وکٹ پر245رنز اسکورکئے،بارش کے باعث میچ کو43-43اوورفی اننگز تک محدود کر دیاگیا تھا،اسکاٹ ایڈورڈز78رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ وین ڈر مروے نے29 اورآریان دت نے23رنزبنائے۔
نیدرلینڈرز کے246رنزکے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم207رنزپرآؤٹ ہوگئی،کیشو مہاراج نے40رنز بنائے ٹیم کو جتوانہ سکے،ڈیوڈ ملر43،ہینرچ کلاسن28، کوئٹزی22 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔
نیدر لینڈز اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے 15 ویں میچ میں دھرم شالہ میں مدمقابل ہیں جہاں افریقن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جبکہ ڈچ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
Toss news from Dharamsala 📰
— ICC (@ICC) October 17, 2023
South Africa win the toss and elect to bowl first 🏏#SAvNED 📝: https://t.co/guZPmcKD4N pic.twitter.com/dkIQyWL9FD
دھرم شالہ میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا اور 43 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔
نیدر لینڈز نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنالئے ہیں۔