پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے کینٹینر لگا کر بند کردیئے گئے ہیں ۔
لاہور شہر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس کے بڑے پیمانے پر انتظامات مکمل ہوگئے ہیں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس سمیت پولیس کے مختلف ونگز شہر کے اندر اور بیرونی راستوں پر تعینات ہیں ۔
انتظامیہ نے نیازی چوک میں اور اسکے ارد گرد کے علاقوں میں بریک ڈاون کرواتے ہوئے بجلی کی سپلائی معطل کروادی ہے پولیس کے مطابق نیازی شہید چوک راوی پل کی جانب اور شاھدرہ چوک پر دونوں اطراف کینٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔
بیگم کوٹ سے شاہدرہ چوک کی جانب بھی دونوں اطراف میں کینٹینر لگے ہیں امامیہ کالونی پھاٹک پر دونوں اطراف میں کینٹینر لگے ہیں سگیاں کے مقام پر بھی داخلی و خارجی راستے پر کینٹینر لگے ہیں آزادی فلائی اوور سے جانب نیازی شہید چوک منی ٹرک لگا کے بند کیا گیا ہے ۔
لاہور رنگ روڈ مکمل بند ہے رنگ ایسٹرن بائی پاس کو بھی ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہےلاہور سے جانےوالی تمام موٹرویزمکمل بند ہیں پرانا راوی پل بھی دونوں اطراف سے بند ہے ۔