پی ٹی آئی رہنماملک عامرڈوگر، زین قریشی اور معین الدین ریاض قریشی کو گرفتار کرلیا گیا۔
پی ٹی آئی کے تینوں رہنما احتجاج میں شرکت کیلئے اسلام آباد جارہے تھے، تینوں ایم این ایز کو نقصان امن کے خطرے کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنمارانا طفیل سمیت دیگرکارکنوں کولال حویلی قادرپورراں کےمقام سے گرفتار کیا گیا، ذرائع کے مطابق ملتان میں پی ٹی آئی کے رہنماوں سمیت 5 سو سے زائد کارکنان گرفتار ہیں۔
چیچہ وطنی سے پاکستان تحریک انصاف کےایم این اے رائے حسن نوازخان کو گرفتارکرلیا گیا، رائے حسن نواز کو پولیس نے نیشنل ہائی وے بائی پاس چیچہ وطنی سے گرفتار کیا۔دوسری جانب صفدرآباد میں ایم پی اے پی پی 142 وقاص محمود مان کو بھی گرفتارکرلیا گیا۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آج اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے،لیکن راستوں کی بندش کے باعث کارکنوں کو وفاقی دارالحکومت پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔