انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر مسلسل دوسرے روز امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جبکہ سٹاک مارکیٹ نے نئی بلند ترین سطح پہنچنے کا ریکارڈ بنا ڈالا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 277 روپے 76 پیسے کا ہو کر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 17 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 77 پیسے پر فروخت ہو تا رہا۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی دیکھی گئی اور تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ، ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ 99 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح کو عبور کر گیا تاہم فروخت کے دباو کے باعث اس سطح کو برقرار نہیں رکھا سکا ، جمعہ کو مارکیٹ کھلتے ہی ہنڈرڈ انڈیکس نے پہلے 98 ہزار کی سطح کو عبور کیا جس کے بعد 2300 پوائنٹس کے اضافے سے 99 ہزار 623 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔
تاہم دوسرے سیشن میں مارکیٹ 98 اور 99 ہزار پوائنٹس کی حدیں برقرار نہ رکھ سکی لیکن مثبت زون میں کاروبار کا اختتام ہونے سے نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہی۔۔ ہنڈریڈ انڈیکس 470 پوائنٹس بڑھکر 97798 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں 45 ارب 35 کروڑ روپے مالیت کے سوا ارب شیئرز کا نمایاں کاروبار ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بینکوں اور فکس انکم سے پیسہ نکل کر بازار حصص میں آ رہا ہے۔