وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کیلئے قومی فائبر آئزیشن پالیسی پر کام شرو ع کر دیاہے۔
دستاویز کے مطابق قومی فائبرآئزیشن پالیسی کے تحت مقامی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیاہے ، ڈیجیٹل ضروریات پوری کرنے کیلئے تیزرفتار انٹرنیٹ انفراسٹرکچر لگایا جائے گا، قومی فائبرآئزیشن سے براڈ بینڈ کوریج میں اضافہ ملے گا، فائبر آئزیشن پالیسی شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان ڈیجیٹل تقسیم ختم کرے گی، پالیسی ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔
تعلیم، صحت اور ای گورننس میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا، آپٹیکل فائبر اور دیگر آلات کیلئے پاکستانی کمپنیوں کو ترجیح دی جائے گی، ملک میں لانگ ہال آپٹیکل فائبر 75 ہزار 967 کلو میٹر ہے، ملک میں میٹرو آپٹیکل فائبر 1 لاکھ 35 ہزار 506 کلومیٹر ہے، قومی فائبرآئزیشن پالیسی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کیلئے اہم کردار ادا کرے گی۔