وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا اسلام آباد کے امن و امان کو خراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کریں گے،کسی کو امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پولیس فورس کاحوصلہ بڑھانےکیلئےاسلام آباد پولیس لائنز پہنچے،جہاں انہوں نے اہلکاروں سےخطاب کےدوران کہا 24 نومبرکو بیلاروس کا وفد اور 25 نومبرکو بیلاروس کے صدر پاکستان کادورہ کررہے ہیں،اس کےپیش نظرہم نےاسلام آباد شہر کو ہر صورت محفوظ رکھنا ہے، پولیس فورس نے اسلام آباد کو محفوظ رکھنے کے لیے ایک ٹیم کی طرح مل کر کام کرنا ہے۔
مزید کہاکہ اس بار اسلام آباد میں قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کو واپس نہیں جانے دینا،امن و امان کو خراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کریں گے
پولیس فورس ہیلمٹ اور حفاظتی جیکٹس پہن کر فرائض سرانجام دینے ہیں،ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے،امن وامان کو قائم رکھنے اورشہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔