پی ٹی آئی کی چوبیس نومبرکو اسلام آباد میں احتجاج کی کال کے پیش نظر راولپنڈی میں 26 نومبر تک دفعہ ایک سو چوالیس نافذکردی گئی۔
شہر اقتدار میں ہرقسم کےجلسے،جلوس،اورریلیوں پرپابندی عائد ہوگی،ریلیوں اور4 سےزائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔
دوسری جانب احتجاج کےپیش نظر 23 نومبرسےانٹرنیٹ اورموبائل فون سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،انٹرنیٹ اورموبائل سروس اسلام آباد،کےپی اورپنجاب کےمختلف اضلاع میں معطل کی جاسکتی ہے،
پی ٹی اےکی جانب سے 22 نومبرسےموبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹوکردی جائے گی،فائر وال ایکٹو ہونے سے انٹرنیٹ سروس سلو جبکہ سوشل میڈیا ایپز پر وڈیوز، آڈیو ڈؤان لوڈ نہیں ہو سکے گی۔