مادروطن کےدفاع کی خاطر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے جوان اپنے خون سے قربانیوں کی داستانیں رقم کر رہے ہیں
پوری قومشہدائے بلوچستان کو ان کی عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے،شہدائے بلوچستان نے بےغرض ہوکر بلوچستان کے پائیدار مستقبل کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پاک فوج اورایف سی بلوچستان کے افسران اور جوانوں کا شہداء کے ورثاء کے ہمراہ شہداء کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
ان عظیم شہداء میں ضلع موسیٰ خیل سے تعلق رکھنے والے سپاہی عصمت اللہ شہید اور سپاہی شن گُل شہید ، ضلع سبی سے اے ایل ڈی واحد بخش اور ضلع کچھی سے تعلق رکھنے والے سپاہی عبدالخالق شہیدشامل ہیں۔
ان شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جنہوں نے اپنے خون سے امن کی آبیاری کی ہے، شہداء ہمارا فخر ہیں،لازوال قربانیوں کا قرض کبھی نہیں اتار سکتے