پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈلر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ 29 ویں روز رک گیا۔
مرکزی بینک کے مطابق آج کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر20 پیسے مہنگا ہوکر 277 روپے 3 پیسے کا ہوگیا۔ یاد رہے کہ انٹربینک میں ڈالر 5 ہفتے میں مجموعی طور پر 30 روپے 30 پیسے سستا ہوچکا ہے۔
اس سے قبل کاروبار کے آغاز پرانٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 83 پیسے کمی ہوگئی تھی، جس سے انٹربینک میں ڈالر 276 روپے پر آگیا تاہم بعد ازاں ڈالرکی قدر گرنے کا سلسلہ رک گیا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر277 روپے پرمستحکم ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت انٹربینک میں 307 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 330 روپے سے تجاوز کر گئی تھی۔