پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، بھارت ہم سے بات کرے، تحفظات دور کریں گے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لئے تمام ٹیمیں پاکستان آنے کیلئے تیار ہیں اور ایسا کوئی مسئلہ نہیں کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہ آسکے۔
لازمی پڑھیں۔ قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان کر دیا گیا
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بھارت سے اب بھی اچھے کی امید ہے، کھیل اور سیاست الگ چیزیں ہیں، ایسا کوئی مسئلہ نہیں کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہ آسکے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی ٹف ٹائم نہیں دے سکتا، چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا انتظار ہے، جتنی جلدی شیڈول آئے گا اتنی جلدی انتظامات مکمل کریں گے۔