کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، 3.1 شدت کے زلزلے کا مرکز قائد آباد میں تھا، جس کی گہرائی صرف 15 کلو میٹر تھی۔
کراچی کے مشرقی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت 3.1 اور اس کا مرکز قائد آباد میں تھا۔
محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں شاہ لطیف، لانڈھی، مظفر آباد کالونی، مسلم آباد کالونی سمیت دیگر شامل تھے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز قائد آباد اور اس کی گہرائی 15 کلو میٹر تھی۔
رپورٹ کے مطابق تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاق نہیں ملی۔