وفاقی وزیر خزانہ محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکس ریونیوبڑھانےکیلئےسب کواپناحصہ دیناہوگا،یہ درخواست نہیں،سب کوٹیکس دیناہوگا، آئی ایم ایف حیران تھاپاکستانی معیشت14ماہ میں کیسےسنبھل گئی؟عالمی مالیاتی اداروں کاپاکستان پراعتمادبڑھ رہاہے ۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے،آئی ایم ایف،دیگرمالیاتی اداروں سےرابطہ رہتاہے،حکومتی اقدامات سےمعیشت درست سمت میں گامزن ہے،وزیراعظم کی قیادت میں معیشت کی بہتری کیلئےاقدامات کیےجارہےہیں،حکومتی اقدامات کےمعیشت پرمثبت اثرات سامنےآرہےہیں۔
وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ مہنگائی اورپالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے،زرمبادلہ کےذخائرڈھائی ماہ کی درآمدات کی سطح پرآگئے،آئی ایم ایف حیران تھاپاکستانی معیشت14ماہ میں کیسےسنبھل گئی؟عالمی مالیاتی اداروں کاپاکستان پراعتمادبڑھ رہاہے،وزیراعظم جلدمعاشی روڈمیپ عوام کےسامنےپیش کریں گے،کوئی ایساکام نہیں کریں گےجوملک کےمفادمیں نہ ہو۔
وفاقی وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ آئی ایم ایف کانہیں پاکستان کااپناپروگرام ہے،تمام شعبوں میں اصلاحات کاعمل جاری ہے،معیشت کی بہتری کیلئےمقررہ اہداف حاصل کریں گے،گزشتہ دنوں آئی ایم ایف وفدپاکستان آیا،آئی ایم ایف سےکوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہوئی، آئی ایم ایف سےبات چیت مثبت رہی ہے، آئی ایم ایف وفدسےحکومتی اصلاحاتی ایجنڈےپرتبادلہ خیال ہوا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے سب کواپناحصہ دیناہوگا،یہ درخواست نہیں،سب کوٹیکس دیناہوگا،ملکی بہتری کیلئےسب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ہمیں ماحول کوبہترکرنےکیلئےایک چارٹر پر آنا ہوگا، ماحولیاتی تبدیلی کاچیلنج درپیش ہے،ماحولیاتی تبدیلی کےمنفی اثرات سےنمٹنےکیلئےمل کرکام کرناہوگا۔