گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت کے طلباء اور اساتذہ نے ہیڈکوارٹر ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا دورہ کیا ہے۔
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت کے طلباء اور اساتذہ نے ہیڈکوارٹر ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا دورہ کیا اور انسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے جو ان کے تعلیمی تجربے کو بہتر بنانے اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے اہم ہیں، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کایہ اقدام تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
اس موقع پرطلباء اور اساتذہ نے ساؤتھ بلوچستان میں امن اور ترقی کے فروغ کے لیے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی خدمات کو سراہا اوراس ملاقات کونہایت اہم اور یادگار قرار دیا۔