آزاد کشمیر مظفرآباد میں کشمیر والی بال سپر لیگ سیزن 2 کا افتتاح ہوگیا۔
پاک فوج کے تعاون سے کے وی ایس ایل سیزن 2 کی افتتاحی تقریب جلال آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کی گئی۔
کشمیر والی بال سپر لیگ میں آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع کی دس ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ لیگ کے میچز 23 نومبر تک مظفرآباد میں جاری رہیں گے۔
لیگ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کشمیر والی بال سپر لیگ میں آزاد کشمیر کے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کو اپنی صلاحتیں منوانے کا موقع ملا ہے۔
کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو کے وی ایس ایل کے ذریعے آگے بڑھنے کا موقع ملا ہے اور یہ نوجوان والی بال پلںٔیرز کے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔