بھارت اور دہشتگرد تنظیم مکتی باہنی کی مشرقی پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں ''آپریشن جیک پاٹ'' تاریخی طور پر بھارت ہمیشہ سے خطے میں دہشتگرد ی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔
1971ء کی پاک بھارت جنگ سےپہلےبھارت نےاپنی دہشتگردانہ پالیسی کو اپناتے ہوئےمشرقی پاکستان میں خون کی ہولی کھیلی،درحقیقت بھارت نے 1965کی پاک بھارت جنگ میں شکست کےبعد مکتی باہنی جیسی دہشتگرد تنظیم کو پاکستان کیخلاف کھڑا کردیا۔
اس جنگ کےپیچھےجہاں بہت سےعوامل کارفرماہیں وہیں سب سے اہم اور فیصلہ کن مرحلہ دبھارت اور دہشتگرد مکتی باہنی کی جانب سےپاکستان کےخلاف طویل دہشتگردی کی جنگ کی صورت میں نظر آیا۔
فروری 1971 سےبھارت نےمشرقی پاکستان میں دہشتگردی کا آغازکردیا،بھارت نے15اگست1971کو دہشتگردی کےہولناک منصوبےکو عملی جامہ پہناتے ہوئے نام نہاد''آپریشن جیک پاٹ'' کا آغاز کیا۔
بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی نےبھارتی بارڈرسیکورٹی فورس (بی ایس ایف)کو ہدایت کی کہ وہ مکتی باہنی کےدہشتگردوں کو پناہ اور تربیت فراہم کریں۔
دہشتگردی کی اس کارروائی کا مقصد بڑی تعدادمیں تربیت یافتہ مکتی باہنی کے دہشتگردوں کو مشرقی پاکستان کے اندر بھیج کرمعصوم محب پاکستانی کو شہید کیا،اس دہشتگردانہ کارروائی کو ''آپریشن جیک پاٹ''کا نام دیا گیا۔