خفیہ اداروں اور سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے حساس تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی ، آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے چھ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو اسلام آباد اور خیبرپختونخوا سے گرفتار کیا گیا۔ اسلام آباد سیکٹر ایچ تھرٹین سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر سوات میں بھی آپریشن کیا گیا۔ گرفتاردہشت گرد نور ولی محسود گروپ سے رابطے میں تھے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد لیا گیا۔ تمام گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔