پاکستان اسٹاک ایکسچنج تاریخ میں پہلی بار 95 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچنج نے بلند ترین سطح کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا،اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے کاروباری سیشن میں دوران ٹریڈنگ 1000 ہزار پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 1085 پوائنٹس بڑھکر 95278 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا،معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود مزید نیچے آنے اور فکس انکم کا پیسہ شیئرز میں آنے پر سرمایہ کار سرگرم ہیں۔
کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوران ٹریڈنگ 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 94 ہزار 191 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔