لیسکو نے لاہور میں بجلی چوروں سے 85 کروڑ 87 لاکھ روپے سے زائد وصول کرلئے، محکمے نے 33 روز سے ریکوری مہم چلا رکھی ہے۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی جانب سے بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے وصولیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کے مطابق نادہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، لہٰذا ان کیخلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ لیسکو نے مجموعی طور پر ریکوری مہم کے دوران 26 ہزار 972 بہتر نادہندگان سے 85 کروڑ 87 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف مختلف تقسیم کار کمپنیوں کی ریکوری مہم جاری ہے جس میں اربوں روپے وصول کئے جاچکے ہیں۔