پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں تحریک انصاف نے ایک بار پھر وقت مانگ لیا۔
الیکشن کمیشن میں دو رکنی بینچ نےپی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت کی،چیرمین پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے پانچ درخواست گزاروں کی درخواستوں پر جواب جمع کروانے سے متعلق مزید مہلت طلب کرلی۔
بیرسٹرگوہر نےموقف اختیارکیا کہ میں گاؤں گیا ہوا تھا فائل ابھی میرے پاس نہیں ہے،میں درخواست کرتا ہوں مجھے تھوڑا مزید وقت دیا جائے،الیکشن کمیشن نےچیرمین پی ٹی آئی کی استدعا منظورکرلی۔کیس کی سماعت چار دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔