وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں بدتمیزی کا واقعہ پرلندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی انتظامیہ سے رابطہ کیا لندن میٹرو پولیٹن ٹرانسپورٹ پولیس کو کاروائی کے لیے تحریری درخواست دے دی ہے۔
سفارتی ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کیساتھ بدتمیزی کرنے والا کیخلاف کارروائی کیلئے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی انتظامیہ سے رابطہ کیا، پاکستانی ہائی کمیشن نےلندن میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ پولیس کو تحریری درخواست دیدی ہے۔
سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ تحریری شکایت کےبعد اب برطانوی انتظامیہ اس حوالے سے کارروائی کرے گی،حکومت پاکستان نےدھمکی دینے والے شخص کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی تھی،حکومتی ہدایت پر ہائی کمیشن حکام نے لندن میں خواجہ آصف سے بھی ملاقات کی تھی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستانی ہائی کمیشن کو تمام واقعے سے آگاہ کیا تھا، صدر ن لیگ نواز شریف نے بھی ملوث شخص کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دھمکی دینے والے کونہیں جانتا ،وہاں لگےکیمرہوں سے شناخت ہوجائےگی۔