لاہورکی فضا آلودہ ،موجودہ مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس سات سو آٹھ کی خطرناک سطح پر پہنچ گیا، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج لاہور پھر پہلے نمبر پر ہے۔
لاہورمیں کیمیائی مادوں کی تعداد عالمی ادارہ صحت گائیڈلائنز سے 86 گنا زائدہوگئی،شادمان،ایف سی کالج اوراطراف کا ایئرکوالٹی انڈیکس1340 ریکارڈ کی جارہی ہے،گلبرگ 1039،بیدیاں روڈ اور اطراف ایئر کوالٹی انڈیکس979 ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
ڈیفنس فیز 5 میں ایئرکوالٹی انڈیکس922،واپڈا ٹاون اوراطراف 820 ریکارڈ کیا جارہا ہے،مال روڈ 728،ٹاون شپ اور اس کےاطراف میں ایئر کوالٹی انڈیکس 704 ہے۔
مارکیٹس رات 8 بجے بند نہ کرنے کی خلاف ورزیوں پر75دکانیں،ایک شادی ہال خلاف ورزی پرسیل کردیا گیا۔14ریسٹورنٹس کو آؤٹ ڈورڈائننگ پرسیل کردیاگیا۔
ڈپٹی کمشنرکاکہنا ہےکہ لاہورمیں اسموگ کےباعث 17نومبرتک بیرونی سرگرمیوں پرپابندی ہے،ریسٹورنٹ میں آؤٹ ڈورڈائننگ پرمکمل پابندی عائدہے،عوام اپنی سرگرمیاں محدودکریں اورگھروں میں رہنےکوترجیح دیں۔